سرگودھا :چیئرمین پنجاب گروپ میاں عامر محمود نے سرگودھا یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اب تک صرف پانچ شہروں کو ترقی دی گئی ہے، اور کراچی سے باہر سندھ کے بیشتر علاقوں میں کچی آبادی اور بنیادی سہولیات کی کمی دیکھی جاتی ہے۔
میاں عامر محمود نے کہا کہ ہمارا مقصد ایک بہتر پاکستان کی تشکیل ہے جہاں ملک و قوم کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑے ممالک خود کو لوکل گورنمنٹس میں تقسیم کرتے ہیں تاکہ عوام کی خدمت بہتر طریقے سے کی جا سکے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ لوکل گورنمنٹ کا بنیادی کام عوام کے مسائل کو ان کے گھر کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔ پاکستان 25 کروڑ کی آبادی والا ملک ہے اور چار صوبوں پر مشتمل ہے، جن میں پنجاب رقبے اور آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے۔
میاں عامر محمود نے بلوچستان کی صورتحال پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے بڑا ہے، جس کی وجہ سے وہاں محرومیاں موجود ہیں جن کا ازالہ ضروری ہے۔