سرگودھا : چیئرمین ایپ سپ چودھری عبدالرحمان نے سرگودھا یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا و آخرت کی کامیابی نبی پاک ﷺ کے طریقہ کار پر عمل کرنے میں ہے۔ ایک فرد اگر درست ہے تو پورے معاشرے کی بنیاد مضبوط ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ گزشتہ 80 سالوں میں ہم کہاں پہنچے ہیں اور کیوں ہمارے ہر ادارے ناکام ہو رہے ہیں۔ اس ناکامی کو سمجھ کر ہی ہم مسائل کا حل نکال سکتے ہیں۔
چودھری عبدالرحمان نے کہا کہ پاکستان تب ہی ترقی کر سکتا ہے جب ہم آج سے اس پر سنجیدگی سے غور و فکر شروع کریں گے۔ اگر ہم سب مل کر ایک مضبوط فیصلہ کر لیں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں آگے بڑھنے سے روک نہیں سکتی۔