Get Alerts

نبی پاک ﷺ کی قیادت کا ماڈل بہترین، سیاسی نظام میں اصلاحات ناگزیر:چیئرمین ایپ سپ ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان

نبی پاک ﷺ کی قیادت کا ماڈل بہترین، سیاسی نظام میں اصلاحات ناگزیر:چیئرمین ایپ سپ ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان

اسلام آباد :چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا سیاسی نظام اس لیے کامیاب نہیں ہو پا رہا کیونکہ ہمارے گورننس ماڈل میں بنیادی مسائل ہیں جن پر فوری غور و فکر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی پاک ﷺ کا لیڈرشپ ماڈل نہ صرف بہترین ہے بلکہ آج کے دور کے لیے بھی رہنمائی کا منبع ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے میاں عامر محمود کی حوصلہ افزائی کی کہ انہوں نے ملک کے ایک اہم مسئلے کی طرف توجہ دلائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں چھوٹے صوبے بنائے جائیں تو نئی اور کارگر قیادت ابھرنے کے مواقع بڑھیں گے، جو ملک کی ترقی میں مددگار ثابت ہوں گے۔

چیئرمین ایپ سپ نے زور دیا کہ سیاسی نظام کی بہتری کے لیے اپنی روایات اور جدید حکمرانی کے ماڈلز کو ملاتے ہوئے ایک مؤثر گورننس کا ماڈل تشکیل دینا ہوگا تاکہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔

ٹیگز: