Get Alerts

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان لفظی گولہ باری، سیز فائر کرانے کی کوششیں جاری

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان لفظی گولہ باری، سیز فائر کرانے کی کوششیں جاری

اسلام آباد : پاکستان کی دو بڑی اتحادی جماعتوں، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان لفظی گولہ باری جاری ہے، تاہم دونوں جانب سے سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے سیز فائر کرانے کی کوششیں بھی تیز ہو گئی ہیں۔

آج اسلام آباد میں ایک بڑی بیٹھک منعقد کی جائے گی، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور محسن نقوی ملاقات کریں گے۔ محسن نقوی وزیر اعظم کو صدر آصف زرداری کا پیغام پہنچائیں گے، جنہوں نے انہیں سیاسی کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

اسی دوران، وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی اپنی پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں مسلم لیگ ن کے رہنما پیپلز پارٹی کے تحفظات سے وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے۔ اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے واک آوٹ سے متعلق صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ملاقات دونوں جماعتوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے اور اتحاد کو مضبوط کرنے کی کوشش ہے۔

ٹیگز: