ترک وزیر خارجہ کی بنگلہ دیش آمد، روہنگیا مہاجر بستیوں کا دورہ

ترک وزیر خارجہ کی بنگلہ دیش آمد، روہنگیا مہاجر بستیوں کا دورہ

انقرة:بلاآخر میانمار کے مظلوم مسلمانوں کے لیے بڑی اسلامی شخصیت مدد کے لیے پہنچ گئی،ترک وزیرخارجہ مہلت چاوش آولو نے اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب کے ساتھ میانمار سے ہجرت کر کے بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا مہاجرین کے کیمپوں کا دورہ کیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی اہلیہ امینے ایردوآن پہلے ہی بنگلہ دیش پہنچ چکی ہیں۔ ڈھاکا میں ترک وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ایردوآن نے روہنگیا مہاجرین کی بھرپور مدد کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

چاوش آولو اور امینے ایردوآن اس دورے میں بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے ملاقات بھی کریں گے۔ جہاں بنگلہ دیشی وزیر اعظم سے روہنگیا مسلمانوں کی امداد کے بارے میں گفتگو کریں گئے۔

یاد رہے بنگلہ دیش میں اس وقت ایک لاکھ ساٹھ ہزار مسلمان میانمار سے بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں