کراچی:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کیلئے اثاثہ ہیں ، اوورسیز پاکستانی بڑھ چڑھ کر ڈیم فنڈ میں حصہ لیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل رائونڈر شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اوورسیز پاکستانی ڈیم فنڈز میں زیادہ سے زیادہ فنڈز جمع کرائیں ۔
بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے لئے اثاثہ ہیں اور انہوں نے ملک کی بہتری کے لئے ہمیشہ کردار اد کیا ہے۔ وقت ہے آپکے آگے بڑھ کر ڈیم فنڈ میں حصےلینے کا تاکہ ہم اپنے ملک کی بہتری کے لئے حصہ ڈال سکیں۔ #1000forPakistan صرف ہمارے لئے نہیں بلکہ آئندہ آنے والی نسلوں کےلئے ہے۔ #HopeNotOut https://t.co/Dk4SLnXGnM
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 7, 2018
انھوں نے کہا کہ یہ وقت بیرون ملک پاکستانیوں کے آگے بڑھ کر ڈیم فنڈ میں حصہ لینے کا ہے ، ایک ہزار ڈالر صرف ہمارے لیے نہیں بلکہ آئندہ نسلوں کے لیے ہے ۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قوم سے خطاب کے موقع پر بھی اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی گئی کہ وہ زیادہ سے زیادہ رقم دیمز فنڈ میں جمع کرائیں ۔