اے این ایف کی کاروائیاں، 123 کلو منشیات برامد، 7 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی کاروائیاں، 123 کلو منشیات برامد، 7 ملزمان گرفتار
سورس: File

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات مافیا کیخلاف 4 مختلف کارروائیوں کے دوران 123 کلوگرام مختلف اقسام کی منشیات برآمد کرکے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

اے این ایف ترجمان کے مطابق موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب دو گاڑیوں کی تلاشی کے دوران 70 کلو چرس اور 14 کلو افیون برآمد کرلی گئی، دورانِ کاروائی اٹک کے رہائشی 4 ملزمان موقعہ سے گرفتار ہوئے۔

 دوسری جانب راولپنڈی کار چوک کے قریب خیبر کے رہائشی ملزم سے ایک کلو چرس برآمد کی گئی۔ اسی طرح حیدرآباد نیشنل ہائی وے کے قریب کار سے 30 کلو چرس برآمد کرکے ایک ملزم گرفتار کیا گیا جبکہ حیات آباد پشاور میں دوران کارروائی خیبر کے رہائشی ملزم سے7 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں