پہلا ون ڈے: جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم  نے  گرین شرٹس کو 293 رنز کاٹارگٹ دے دیا

پہلا ون ڈے: جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم  نے  گرین شرٹس کو 293 رنز کاٹارگٹ دے دیا

کراچی :جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم  نے پہلے ون ڈے میں   گرین شرٹس کو 293 رنز کاٹارگٹ دے دیا ہے۔  کراچی میں  جنوبی افریقہ کی خواتین کی ٹیم اور پاکستانی ویمنز ٹیم کے درمیان  پہلا ون ڈے کھیلا جارہا ہے۔

ون ڈے کرکٹ میں جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کا پاکستان کےخلاف یہ سب سے بڑا سکور ہے۔ جنوبی افریقہ  ویمنز ٹیم کی کپتان لاورا لوروٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا۔ 

جنوبی افریقہ  کی بیٹر میریزین کیپ نے 100رنز کی اننگز کھیلی، جس میں ایک چھکا اور 12چوکے شامل تھے، سونی لیوس 107رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں۔ لاورا لوروٹ، تازمین برٹس17،17 اور لارا گڈال 15 رنز بناکرآؤٹ ہوئیں، یوں جنوبی افریقہ ویمنز نے 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے 2 ، ام ہانی اور عالیہ ریاض نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مصنف کے بارے میں