جنوبی افریقی ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو  ون ڈے میں 127 رنز سے ہرا دیا

جنوبی افریقی ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو  ون ڈے میں 127 رنز سے ہرا دیا

کراچی: جنو بی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو ون ڈے میچ میں 127 رنز سے شکست دے دی ۔ جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیم اور پاکستان کی ویمن ٹیم کے درمیان ون ڈے میچ کھیلا گیا۔ جنوبی افریقی ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 127 رنز سے ہرا دیا۔
کراچی میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے میریزین کیپ اور سونی لوس نے سنچریاں سکور  کیں، چوتھی وکٹ کی شراکت میں دونوں کے درمیان 183 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ سونی لوس 107 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں جبکہ میریزین کیپ نے 100 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقا کے 293  رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم 37 ویں اوور میں 165 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔عالیہ ریاض 49 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر ہیں۔پاکستان کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے  شاول ذوالفقار نے 7 ، سدرہ امین نے 19، بسمہ معروف نے 10، منیبہ علی نے 20، نداڈار نے 11، عالیہ ریاض49، سدرہ نواز18، ام ہانی1، نشارہ سندھوصفر، ڈیانا بیگ15، غلام فاطمہ نے ایک سکور کیا۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے بائولنگ کرتے ہوئے آیابونگا خاکا نے ایک، ڈیلمی ٹکر نے ایک ، نادینی ڈی کالریک اور نوکولو لیکو نے 3،3  وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقی ویمنز ٹیم نے 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ 

مصنف کے بارے میں