جنوبی افریقہ ویمن نے دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ ویمن کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

جنوبی افریقہ ویمن نے دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ ویمن کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

آکلینڈ : جنوبی افریقہ ویمن نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ ویمن کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، پیر کو ایڈن پارک، آﺅٹر اوول، آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ نیوزی لینڈ ویمن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 36 اوورز میں 115 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

جنوبی افریکن باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کے باعث نیوزی لینڈ خواتین بالکل بے بس نظر آئی اور اسکی 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں۔

سوزی باٹیز 38 اور وکٹ کیپر کیٹی مارٹن 19 رنز بناسکیں، ماریزانی کاپ نے چار، ایابونگا کھکا نے دو، کلاس نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں جنوبی افریقہ ویمن نے ہدف بآسانی 23.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، لیزل لی نے 38 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، سونی لس نے ناقابل شکست 37 اور میگنن ڈو پریز نے ناقابل شکست 35 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

اس فتح کے ساتھ جنوبی افریقہ ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ خواتین کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔