Get Alerts

پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ خدمات نے ہمیشہ قوم کا سر فخر سے بلند کیا ،وزیراعظم شہباز شریف کا یوم بحریہ پر پاک بحریہ کو خراج تحسین

پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ خدمات نے ہمیشہ قوم کا سر فخر سے بلند کیا ،وزیراعظم شہباز شریف کا یوم بحریہ پر پاک بحریہ کو خراج تحسین

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے یوم بحریہ کے موقع پر پاک بحریہ کے بہادر جوانوں، افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ خدمات نے ہمیشہ قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ دن ہمیں اپنی آبی سرحدوں اور آبی وسائل کے تحفظ کا عہد دوبارہ یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے پاک بحریہ کی تاریخ کو بہادری اور قربانی کی کہانیوں سے بھرپور قرار دیتے ہوئے 1965 کی جنگ میں آپریشن سومنات کو خاص طور پر یاد کیا، جس میں پاک بحریہ نے بھارتی ساحلی شہر دوارکا پر حملہ کر کے دشمن کے مواصلاتی نظام کو تباہ کیا تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی آبی سرحدوں کی حفاظت پاک بحریہ کی مسلسل نگرانی میں ہے اور بحیرہ عرب میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے میں اس کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ نے معرکہ حق میں اپنی تیاری اور جذبے کا ثبوت دیا اور بلیو اکانومی، بندرگاہوں کی ترقی میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاک بحریہ ملک کی محافظ ہے اور ہمارے روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ آج کے دن ہم پاک بحریہ کے ماضی اور حال کے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں۔آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک بحریہ، مسلح افواج اور پاکستان کو ترقی، خوشحالی اور کامیابی سے نوازے۔

ٹیگز: