Get Alerts

کراچی میں بارش کے باعث بعض نجی سکولوں نے تعطیل کا اعلان کر دیا

کراچی میں بارش کے باعث بعض نجی سکولوں نے تعطیل کا اعلان کر دیا

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کے باعث آج بعض نجی سکولوں نے تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، شاہراہ فیصل، ڈیفنس، قیوم آباد، کورنگی روڈ، برنس روڈ اور ایم اے جناح روڈ سمیت دیگر علاقوں میں بادل برسے، جبکہ یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال، محمود آباد، منظور کالونی، بلوچ کالونی اور اطراف میں بھی بارش ہوئی ہے۔ بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی کے بعض حصوں میں آج موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو ممکنہ مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ٹیگز: