Get Alerts

کراچی کے تمام تعلیمی ادارے کل معمول کے مطابق کھلے رہیں گے:حکومت سندھ کا اعلان

 کراچی کے تمام تعلیمی ادارے کل معمول کے مطابق کھلے رہیں گے:حکومت سندھ کا اعلان

کراچی : حکومت سندھ نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں کل تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ محکمہ تعلیم سندھ نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

محکمہ تعلیم کے ترجمان نے بتایا کہ سندھ حکومت نے کل عام تعطیل کا اعلان نہیں کیا اور تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ صورتحال کے مطابق کیا جائے گا۔ اس حوالے سے عوام بروقت آگاہ ہوگی

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس  پر جاری پیغام میں اس جعلی نوٹیفکیشن کی سختی سے تردید کی ہے۔

ٹیگز: