راولپنڈی :اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو سے قبل صحافیوں پر پی ٹی آئی کارکنوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں دو صحافی زخمی ہو گئے اور کئی صحافیوں کے کپڑے پھٹ گئے۔ دیگر صحافیوں نے زخمیوں کو بچانے کی کوشش کی۔
واقعے کے بعد صحافیوں نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے علیمہ خان کی ٹاک کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ صحافیوں کا کہنا ہے کہ حملہ ان کی پیشہ ورانہ آزادی اور سلامتی پر براہ راست حملہ ہے۔