کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اڈیالہ جیل کے باہر تحریکِ انصاف کے کارکنوں کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سینئر صحافی طیب بلوچ پر تشدد ناقابل قبول ہے اور تحریکِ انصاف کے کارکنوں کا یہ رویہ بالکل برداشت کے قابل نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی تشدد کی کارروائیاں آزاد صحافت کی بنیاد کو نقصان پہنچاتی ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ آزادی صحافت جمہوری معاشرے کی مضبوطی کے لیے ناگزیر ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ صحافیوں کے حقوق اور آزادی اظہار کی حمایت کرتی رہے گی۔