Get Alerts

8 ستمبر: یومِ بحریہ، پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں کو خراجِ عقیدت

 8 ستمبر: یومِ بحریہ، پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں کو خراجِ عقیدت

 لاہور: ملک بھر میں آج  یومِ بحریہ ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ یہ دن 1965ء کی جنگ میں پاک بحریہ کے سرفروشوں کی بہادری، پیشہ ورانہ مہارت، قربانیوں اور لازوال جذبۂ حب الوطنی کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

 8 ستمبر 1965ء کو پاک بحریہ کے جوانوں نے دشمن کے خلاف غیر معمولی جرأت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملکی دفاع میں اہم کردار ادا کیا۔ پاک بحریہ کے سرفروشوں نے اپنی بے مثال بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

 یومِ بحریہ کے موقع پر پاک بحریہ کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے، جبکہ وطن کے دفاع کے لیے ان کی لازوال قربانیوں اور خدمات کو بھی بھرپور انداز میں یاد کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: