Get Alerts

سانحہ پمز کی ابتدائی رپورٹ کی تمام سفارشات پر عملدرآمد ہوچکا: وزیر صحت

سانحہ پمز کی ابتدائی رپورٹ کی تمام سفارشات پر عملدرآمد ہوچکا: وزیر صحت

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سانحہ پمز سے متعلق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کی تمام سفارشات پر سو فیصد عملدرآمد ہوچکا ہے، جبکہ تفصیلی رپورٹ کا انتظار ہے۔

 مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں جو بھی سفارشات دی گئی تھیں، ان پر من و عن عملدرآمد کیا گیا ہے۔ تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ موصول ہونے کے بعد مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

 وفاقی وزیر صحت کے مطابق وزیراعظم نے پولی کلینک ٹو کی تکمیل کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے، جبکہ ہسپتال کے لیے ضروری میڈیکل ڈیوائسز کے آرڈرز بھی دیے جاچکے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ہسپتال چلانا وزیر صحت کا بنیادی کام نہیں ہونا چاہیے۔ وزیر صحت کی ذمہ داری یہ ہونی چاہیے کہ میڈیکل کی تعلیم کا معیار کیا ہو، نرسز کو کلاسز میں کیا پڑھایا جائے اور صحت کے شعبے میں اصلاحات کس طرح متعارف کرائی جائیں۔

 مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزارتِ صحت کو پالیسی سازی، طبی تعلیم میں بہتری اور شعبے میں اصلاحات پر توجہ دینی چاہیے۔

ٹیگز: