Get Alerts

اسلام آباد پولیس کے لیے 50 الیکٹرک گاڑیاں فراہم، کیپٹل پٹرول فورس قائم

اسلام آباد پولیس کے لیے 50 الیکٹرک گاڑیاں فراہم، کیپٹل پٹرول فورس قائم
اسلام آباد پولیس کے لیے 50 الیکٹرک گاڑیاں فراہم، کیپٹل پٹرول فورس قائم
اسلام آباد پولیس کے لیے 50 الیکٹرک گاڑیاں فراہم، کیپٹل پٹرول فورس قائم
اسلام آباد پولیس کے لیے 50 الیکٹرک گاڑیاں فراہم، کیپٹل پٹرول فورس قائم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد پولیس کے لیے 50 الیکٹرک گاڑیوں کی چابیاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی کے حوالے کر دیں۔

 تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، وزیر مملکت طلال چوہدری اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

 اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اسلام آباد پولیس کو جدید پولیسنگ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔

 وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو ملک کے دیگر شہروں کے لیے رول ماڈل ہونا چاہیے۔ جدید ٹیکنالوجی اور سازوسامان سے پولیس کی کارکردگی اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات میں مزید بہتری آئے گی۔

 وزیراعظم کو اسلام آباد پولیس کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی کے لیے قائم کی گئی نئی کیپٹل پٹرول فورس کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ حکام نے بتایا کہ فورس وزیراعظم کے محفوظ، سمارٹ اور گرین کیپیٹل کے وژن کے تحت تشکیل دی گئی ہے۔

 کیپٹل پٹرول فورس میں 200 اہلکار شامل ہوں گے، جبکہ ہر پٹرول یونٹ میں ایک مرد اور ایک خاتون پولیس اہلکار تعینات ہوگا۔ موٹر سائیکل سوار اہلکار بھی فورس کا حصہ ہوں گے تاکہ مختلف علاقوں میں فوری رسپانس اور مؤثر گشت یقینی بنایا جا سکے۔

 بریفنگ میں بتایا گیا کہ فورس کے تمام اہلکاروں کو باڈی کیمروں سے لیس کیا جائے گا، جس سے پولیسنگ میں شفافیت اور جوابدہی کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔

 حکام کے مطابق 50 الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے ایندھن کی مد میں ماہانہ تقریباً 3 کروڑ 40 لاکھ روپے کی بچت ہوگی۔ وزیراعظم نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، گرین پولیسنگ کے فروغ اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اسلام آباد پولیس کے اقدامات کو سراہا۔

ٹیگز: