Get Alerts

پٹرول رکشے بند، سرکاری ادارے صرف الیکٹرک گاڑیاں خریدیں گے:پنجاب حکومت کا فیصلہ

 پٹرول رکشے بند، سرکاری ادارے صرف الیکٹرک گاڑیاں خریدیں گے:پنجاب حکومت کا فیصلہ

لاہور : پنجاب حکومت نے ماحول کی حفاظت اور ہوا کی آلودگی کم کرنے کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت انسداد سموگ کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں پٹرول چلنے والے موٹر سائیکل رکشوں کی پیداوار پر پابندی عائد کی جائے گی۔

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ سرکاری ادارے اب صرف الیکٹرک، ہائبرڈ گاڑیاں اور الیکٹرک موٹر سائیکلیں خریدیں گے۔ پلاسٹک اور دیگر زہریلا دھواں پیدا کرنے والی اشیاء جلانے پر سخت سزا دی جائے گی تاکہ شہریوں کی صحت اور ماحول کو نقصان پہنچانے پر کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ یہ اقدامات شہریوں کی صحت اور ماحول کی حفاظت کے لیے ضروری ہیں، اور حکومت اس کے نفاذ کو یقینی بنائے گی۔

ٹیگز: