Get Alerts

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی تولہ سونا 1,000 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1,000 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 62 ہزار 136 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 857 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 96 ہزار 207 روپے مقرر ہوگئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ کم ہوئے ہیں۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 10 ڈالر کمی کے بعد 4,396 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔

ٹیگز: