Get Alerts

ایرانی فورسز کا امریکی خودکار آبدوز پکڑنے کا دعویٰ

ایرانی فورسز کا امریکی خودکار آبدوز پکڑنے کا دعویٰ

تہران: ایران کے پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کے قریب ایک امریکی بغیر پائلٹ آبدوز کو اپنی تحویل میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کی بحری فورسز نے آبنائے ہرمز کے داخلی حصے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک امریکی خودکار آبدوز کو روک کر قبضے میں لے لیا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ بغیر پائلٹ آبدوز آبنائے ہرمز میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھی، جس کے بعد ایرانی بحری دستوں نے اسے اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

یہ دعویٰ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان آبنائے ہرمز کے حوالے سے کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث سمندری راستے سے ہونے والی آمدورفت بھی متاثر ہوئی ہے۔

تاہم امریکی حکام نے تاحال ایرانی دعوے کی تصدیق نہیں کی۔ اس سے قبل بھی واشنگٹن ایرانی فورسز کی جانب سے امریکی بغیر پائلٹ بحری آلات کو نشانہ بنانے سے متعلق دعووں کو مسترد کر چکا ہے۔

دو روز قبل بھی پاسداران انقلاب کی بحریہ نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے آبنائے ہرمز میں امریکی بحریہ کے ایک ریموٹ کنٹرول بغیر پائلٹ بحری جہاز کو نشانہ بنایا، تاہم اس واقعے کی بھی امریکا کی جانب سے باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

ٹیگز: