Get Alerts

آبنائے ہرمز پر قبضے کی جنگ: امریکہ کا ایرانی آئل ٹینکرز پکڑنے کا منصوبہ، تہران کی جنگی جہازوں پر پابندی

آبنائے ہرمز پر قبضے کی جنگ: امریکہ کا ایرانی آئل ٹینکرز پکڑنے کا منصوبہ، تہران کی جنگی جہازوں پر پابندی

نیویارک/تہران: مشرقِ وسطیٰ کے سمندروں میں ایک بڑے فوجی ٹکراؤ کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ بین الاقوامی پانیوں میں ایرانی آئل ٹینکرز کو قبضے میں لینے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، جس کا مقصد ایران کو ایٹمی پروگرام پر رعایتیں دینے اور آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے پر مجبور کرنا ہے۔

 رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ ایرانی بحری جہازوں پر قبضے کو ایک "بارگیننگ چپ" (سودے بازی کے مہرے) کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں تاکہ تہران پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔ دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے سمندری حدود کی نگرانی سخت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز کو ایران کے متعین کردہ راستوں سے ہٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
    نیول جہازوں کیلئے 'نو گو زون': ایران نے واضح کر دیا ہے کہ کسی بھی ملک کے جنگی جہازوں کو ان کی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی، اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

ٹیگز: