تہران: ایران نے اسٹریٹجک اہمیت کی حامل آبنائے ہرمز پر اپنا کنٹرول مزید سخت کرتے ہوئے نیا کنٹرول زون قائم کر دیا ہے اور وہاں سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کے لیے پیشگی اجازت حاصل کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔
ایران کی 'خلیج فارس اسٹریٹ اتھارٹی' نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری کردہ ایک بیان میں بتایا ہے کہ ام القوین سے قشم جزیرے تک سمندری حدود کی ایک نئی لائن مقرر کر دی گئی ہے۔ اتھارٹی کے مطابق، اب اس مخصوص علاقے سے کسی بھی قسم کی بحری آمدورفت کے لیے ایرانی اتھارٹی کے ساتھ رابطہ کرنا اور ان سے باقاعدہ اجازت نامہ حاصل کرنا لازمی ہو گا۔