Get Alerts

مودی نےبنگلہ دیش سے بڑے بڑے معاہدے کر لیے

مودی نےبنگلہ دیش سے بڑے بڑے معاہدے کر لیے

نئی دہلی :مودی کی زبان پھر سے نفرت اگلنے لگی ہے اورشوشہ چھوڑدیا کہ ایک ذہنیت کے تحت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کو پروان چڑھایا جاتا ہے اور برآمد کیا جاتاہے۔بنگلہ دیشی وزیراعظم کی نئی دہلی آمد کے موقع پر مودی نے جہاں خوب ہرزہ سرائی کی وہیں بنگلہ دیش سے بڑے بڑے معاہدے بھی کرلیے

بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نئی دہلی آئیں تو مودی نے بنگلہ دیش سے محبت اور باقی ہمسائیوں سے نفرت کا پرچار کیا.بنگلہ دیشی سے اپنے ہمسائی گیری مظبوط کرکے مودی نے اپنی توپوں کو دوسرے ہمسائیوں کی جانب کھول دیا.مودی سرکار نے بنگلہ دیش کے ساتھ سول نیوکلیئر انرجی سمیت 22 معاہدوں پر دستخط کیے اور آسان شرائط پر 4.5 ارب ڈالر قرض کی فراہمی کا بھی اعلان کیا .مودی سرکار نے حسینہ واجد کی حکومت  کو  بڑی فوجی امداد دینے کا اعلان بھی کر دیا۔مودی نے شیخ حسینہ کو قیامِ بنگلہ دیش پر اپنی فوج کی مداخلت کی تصاویر بھی فخر سے دکھائیں .

ٹیگز: