جدہ: سعودی عرب میں ہیروئن اسمگل کتنے کے جرم میں گرفتار 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دیدی گئی ۔ تینوں پاکستانی شہریوں پر جرم ثابت ہونے کے بعد سعودی حکام نے ان کے سر قلم کر دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق تین پاکستانی شہریوں پر ہیروئن کے کیپسول نگل کر منشیات اسمگل کرنے کا جرم ثابت ہوا۔رپورٹ کے مطابق جن پاکستانی شہریوں کے سر قلم کیے گئے ان کی شناخت محمد اشرف ، محمد عارف اور محمد افضل کے نام سے ہوئی ہے۔ان تین پاکستانی شہریوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کے بعد رواں برس سعودی عرب میں سزائے موت پانے والے افراد کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ برس سعودی عرب میں 153 افراد کے سر قلم کیے گئے تھے جن میں شیعہ عالم دین نمر النمر بھی شامل تھے۔جس کے بعد سعودی عرب میں کافی ہنگامے بھی ہوئے تھے۔