دورانِ پرواز خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش

دورانِ پرواز خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش

برکینا فاسو:دورانِ پرواز بے شمار واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں کچھ ایسے بھی ہیں جو ہمیشہ کیلئے عوام کے ذہن میں نقش ہو جاتے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ  ترکش ایئرلائن میں ہوا ۔ جہاں خاتون نےپرواز کے دوران بچی کو جنم دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق ترکش ایئر لائن کی یہ پرواز افریقہ  جا رہی تھی  ۔ ترکش ایئر لائن کی پرواز افریقا کے مغربی ملک گینی سے برکینا فاسو جانے والی پرواز کے دوران ایک خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔ترکش ایئرلائن کی پروازگینی کے شہرکوناکرے سے برکینا فاسو کے دارلحکومت آؤگا جا رہی تھی، طیارہ 42 ہزارفٹ کی بلندی پرتھا کہ نافی ڈیبی نامی خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی اور بچی کی پیدائش کے لئے ترکش ایئرلائن کی فضائی میزبانوں نے دائی کے فرائض انجام دیئے.