Get Alerts

عید پر 5چھٹیاں ہوں گی ؟

عید پر 5چھٹیاں ہوں گی ؟
سورس: File

اسلام آباد: ملک بھر میں عیدالفطر پر 5 چھٹیاں دینے کی تجویز ہے۔  کابینہ ڈویژن نے ورکنگ کا آغاز کر دیا ۔ 20 سے 24 اپریل تک چھٹیاں ہوسکتی ہیں۔ 

ایک نجی ٹی وی کے مطابق عید کے لیے 4 سے5چھٹیاں دینے کی تجویز وزیراعظم ہاؤس کو دی جائے گی، فیصلہ وزیراعظم اگلے ہفتے کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اگر عید جمعتہ المبارک کو ہوتی ہے تو20 سے 23اپریل تک چھٹیاں ہونے کا امکان ہے جبکہ ہفتہ22 اپریل کو عید ہونے کی صورت میں 20 سے 24 اپریل تک چھٹیوں کا اعلان ہو سکتا ہے ۔ کابینہ ڈویژن وزیراعظم کی باضابطہ منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔