کے پی حکومت کےصحت کے شعبے میں  اہم اقدامات ، پشاور میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

کے پی حکومت کےصحت کے شعبے میں  اہم اقدامات ، پشاور میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

پشاور:کے پی حکومت  نے  اہم اقدام  اٹھاتےہوئے  پشاور میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکی زیرصدارت محکمہ صحت کا اجلاس ہوا جس دوران وزیر اعلیٰ نے حکام کو 4 ماہ میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مراکز صحت میں الٹراساؤنڈ، آپریشن تھیٹراورگائنی کیلئے اقدامات کیے جائیں، مراکز صحت میں ڈاکٹر، نرسوں اورطبی عملےکی دستیابی یقینی بنائی جائے، تمام ڈی ایچ کیو اسپتالوں کو اپ گریڈ کرکے صحت کارڈ پینل میں شامل کیاجائے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہسپتالوں میں فیئر پرائس فارمیسی جلد قائم کی جائیں، اسپتالوں کو درکار عملے اور طبی آلات کا مکمل ڈیٹا اکٹھا کیا جائے، ایک مہینے میں نئی ہیلتھ پالیسی تیار کی جائے، اسپتالوں میں تیمارداروں کے بیٹھنے اور سونے کیلئے الگ سے جگہیں مختص کی جائیں۔


اس کے علاوہ اجلاس میں گنجان آباد علاقوں کیلئے موٹربائیک رسپانس یونٹ قائم کرنے، حیات آباد کو ہیلتھ کیئر سٹی ڈکلیئر کرنے، اسپتالوں کی بہتری کیلئے ہیلتھ انفارمیشن اینڈ سروس ڈیلیوری یونٹ قائم کرنے اور ہسپتالوں میں بزرگ شہریوں کیلئے ایگزیکٹو ہیلتھ چیک اپ پروگرام کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔


حکام کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کیئر سٹی کا مقصد علاج کی جدید سہولیات فراہم کرنا ہے،  65 سال سے زیادہ عمرکے شہریوں کا ہر 3 ماہ میں مفت چیک اپ کیا جائےگا، اس کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں الگ ڈیسک اور عملہ مختص کیا جائے گا جہاں  فری چیک اپ میں لیب ٹیسٹس، سٹی سکین، ایم آر آئی، ایکسرے، ایکو اور ای سی جی شامل ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں