Get Alerts

’کچھ لو اور کچھ دو‘: امریکا کا ایران اور پاکستان کے لیے 15 نکاتی پلان تیار، پابندیوں میں نرمی کا عندیہ

’کچھ لو اور کچھ دو‘: امریکا کا ایران اور پاکستان کے لیے 15 نکاتی پلان تیار، پابندیوں میں نرمی کا عندیہ

واشنگٹن:نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ نیویارک ٹائمز اور ایرانی حلقوں کی جانب سے 10 نکات کی خبریں درست نہیں ہیں۔ امریکا کا اصل منصوبہ 15 نکات پر مشتمل ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز کو 'ردی کی ٹوکری' میں پھینک دیا گیا تھا، تاہم اب دوسری تجویز پر ایران اور پاکستان کے ساتھ سنجیدہ مشاورت جاری ہے۔
امریکی نائب صدر کے بیان میں پاکستان کا ذکر اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ سفارتی ماہرین کے مطابق، امریکا ایران کے ساتھ معاملات طے کرنے میں پاکستان کو ایک اہم سہولت کار یا اسٹیک ہولڈر کے طور پر دیکھ رہا ہے، جس سے خطے کی سیاست میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے۔
جے ڈی وینس نے مذاکرات میں پیش رفت کی امید دلاتے ہوئے کہاہمارے 15 نکاتی پلان میں سے اگر صرف 3 نکات پر اختلاف باقی ہے، تو یہ ایک مثبت علامت ہے کہ ہم زیادہ تر باتوں پر متفق ہیں۔
لبنان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے نائب صدر نے دوٹوک موقف اختیار کیا کہ لبنان اس موجودہ سیز فائر ڈیل کا حصہ نہیں تھا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر لبنان کے معاملے پر مذاکرات میں کوئی رکاوٹ آتی ہے، تو یہ مکمل طور پر ایران کا اپنا انتخاب ہوگا اور اسے اس کے نتائج کا علم ہونا چاہیے۔

ٹیگز: