Get Alerts

لبنان پر اسرائیلی جارحیت: پاکستان کی شدید ترین الفاظ میں مذمت

لبنان پر اسرائیلی جارحیت: پاکستان کی شدید ترین الفاظ میں مذمت

عالمی برادری اسرائیلی حملے رکوانے کیلئے فوری مداخلت کرے، معصوم جانوں کا ضیاع ناقابلِ قبول ہے: دفترِ خارجہ

اسلام آباد :پاکستان نے لبنان پر اسرائیل کی مسلسل فوجی جارحیت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں لبنان میں بڑے پیمانے پر معصوم جانوں کا ضیاع ہوا ہے اور وہاں کے بنیادی ڈھانچے (انفراسٹرکچر) کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ پاکستان اس انسانی المیے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔
پاکستان نے عالمی برادری، خاص طور پر اقوامِ متحدہ اور بااثر ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لبنان پر اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر رکوانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے یہ اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ ہیں۔
دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ کسی بھی خود مختار ملک کی حدود میں اس طرح کی فوجی کارروائیاں اور سویلین آبادی کو نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی حقوق کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے، جس پر عالمی خاموشی معنی خیز ہے۔

ٹیگز: