Get Alerts

پاکستان کو تنہا کرنے کی خواہش؛ مودی سرکار خود سفارتی تنہائی کا شکار

پاکستان کو تنہا کرنے کی خواہش؛ مودی سرکار خود سفارتی تنہائی کا شکار

عالمی بحران میں پاکستان کا فعال کردار، بھارت غیر مؤثر ہو کر رہ گیا، بی بی سی کی رپورٹ میں اہم انکشافات

لندن / نئی دہلی :برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش کرنے والا بھارت خود سفارتی محاذ پر تنہا ہوتا جا رہا ہے۔ عالمی بحران اور مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال میں پاکستان ایک کلیدی ثالث کے طور پر ابھرا ہے جبکہ بھارت کا کردار انتہائی محدود اور غیر مؤثر دکھائی دے رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان نے امریکا، ایران اور چین جیسے عالمی کھلاڑیوں کا اعتماد حاصل کر لیا ہے، جس کی بدولت دنیا بھر کے رہنما پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہ رہے ہیں۔ دوسری جانب، بھارت نے پاکستان کے اس بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو نظرانداز کرنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں وہ خود سفارتی طور پر کمزور ہو چکا ہے۔
انڈیا نے دو ہفتے کی جنگ بندی کا خیر مقدم تو کیا ہے، لیکن اس عمل میں پاکستان کی کلیدی کوششوں کا ذکر کرنے سے دانستہ گریز کیا۔ عالمی سطح پر ہونے والی اس بڑی سفارتی پیش رفت پر بھارتی وزارتِ خارجہ نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے، جسے تجزیہ کار بھارت کی سبکی قرار دے رہے ہیں۔
بی بی سی کے مطابق مودی حکومت کی پاکستان مخالف پالیسی اب خود بھارت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کے حالیہ بحران میں جہاں پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی عالمی سطح پر متحرک ہیں، وہیں بھارت صرف ایک تماشائی کے روپ میں نظر آ رہا ہے۔

ٹیگز: