Get Alerts

مشرقِ وسطیٰ جنگ بندی کے مثبت اثرات: فضائی آپریشن بحال، پروازوں کی آمد و رفت شروع

مشرقِ وسطیٰ جنگ بندی کے مثبت اثرات: فضائی آپریشن بحال، پروازوں کی آمد و رفت شروع

لاہور / دبئی :مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کے معاہدے پر عملدرآمد کے ساتھ ہی خطے میں زندگی معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے۔ طویل تناؤ کے بعد عراق، شام، کویت اور قطر سمیت دیگر ممالک نے اپنی فضائی حدود کی بندش ختم کر دی ہے، جس کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر سے خلیجی ممالک کے لیے فضائی آپریشن مکمل طور پر بحال ہوگیا ہے۔
عالمی بحران کے باعث بند کی جانے والی عراق، شام، کویت اور قطر کی فضائی حدود کو عام پروازوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ اس اقدام سے بین الاقوامی ایئر لائنز کو مختصر اور محفوظ راستے میسر آگئے ہیں، جس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ ایندھن کے اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔
ملک بھر کے ایئرپورٹس سے خلیجی ممالک کے لیے پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور اس حوالے سے سب سے زیادہ متحرک رہا جہاں سے مسافروں کی بڑی تعداد اپنے پیاروں اور روزگار کے لیے روانہ ہوئی۔
ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ سے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران خلیجی ممالک کی 9 اہم پروازیں روانہ ہوئیں جن میں درج ذیل شہر شامل ہیں۔    دبئی، ابوظہبی اور شارجہ (یو اے ای)،    جدہ اور دمام (سعودی عرب)،    دوحہ (قطر)، بحرین، کویت۔ فضائی حدود کھلنے سے ایوی ایشن انڈسٹری اور مسافروں کو بڑی سہولت میسر آگئی۔جنگ بندی کے بعد خطے میں تجارتی اور سفری سرگرمیاں تیز ہوگئیں۔
پروازوں کی بحالی کے بعد ایئرپورٹس پر مسافروں کا غیر معمولی رش دیکھا جا رہا ہے،۔

ٹیگز: