Get Alerts

دوست کی شادی میں ہانیہ عامر کا جاندار انداز، مداحوں کی توجہ کا مرکز

دوست کی شادی میں ہانیہ عامر کا جاندار انداز، مداحوں کی توجہ کا مرکز

اسلام آباد: پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر اپنی جاندار شخصیت اور منفرد اسٹائل کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ وہ اپنی قریبی دوست اور اسٹائلسٹ آرندا النور کی شادی کی تقریبات میں بھرپور شرکت کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنیں۔

شادی کی تقریبات میں شوبز کی کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی، جن میں یشما گل بھی شامل تھیں۔ ہانیہ عامر نے قوالی نائٹ اور سنگیت میں حسین رہر کے ڈیزائن کردہ سیاہ اور سنہری لہنگے میں جلوہ دکھایا، جس نے ان کی شخصیت کو اور زیادہ دلکش بنایا۔

تقریب کے دوران ہانیہ نے دوستوں اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر پرجوش انداز میں ڈانس کیا، اور اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ ان کی بھرپور توانائی اور اعتماد نے تقریب میں چار چاند لگا دیے، جبکہ مداح بھی ان کے اسٹائل اور جوش کو خوب سراہ رہے ہیں۔

ٹیگز: