لاہور: ایک معروف عالمی فیشن برانڈ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں شوبز انڈسٹری کی متعدد معروف شخصیات اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے شرکت کی۔
تقریب میں اداکارہ ہانیہ عامر اپنے منفرد اور سادہ انداز کے باعث سب کی توجہ کا مرکز رہیں۔ انہوں نے سیاہ لباس، ہلکے میک اپ اور ویٹ ہیئر سٹائل کے ساتھ شرکت کی، جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔
تقریب سے ہانیہ عامر کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جبکہ صارفین ان کے انداز اور فیشن کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔