ٹرینیڈاڈ:ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 280 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 49 ویں اوور میں پانچ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم 280 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جس میں شاہین شاہ آفریدی نے چار اور نسیم شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے حسن نواز نے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کپتان محمد رضوان نے 53 رنز بنائے۔