راولپنڈی:بلوچستان کے ژوب علاقے میں سکیورٹی فورسز نے ایک موثر کارروائی کے دوران 14 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ آپریشن گزشتہ روز کے 33 دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد انجام دیا گیا، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر دو روز میں 47 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، ہلاک شدہ دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن!#NeoNews #BreakingNews #Balochistan pic.twitter.com/cxwrsXkMAp
— Neo News (@NeoNewsUR) August 9, 2025