Get Alerts

خواجہ آصف نے بھارتی ایئر چیف کے دعوے کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دے دیا

خواجہ آصف نے بھارتی ایئر چیف کے دعوے کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دے دیا

اسلام آباد :وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی ایئر چیف کے اس بیان کو مسترد کیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستانی طیارہ بھارت نے مار گرایا ہے۔ انہوں نے اسے ایک بے بنیاد اور مضحکہ خیز دعویٰ قرار دیا۔

خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی فضائیہ نے بھارت کے 6 طیارے تباہ کیے ہیں اور جدید ایس 400 دفاعی نظام کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جنگ کے دوران پاکستان نے متعدد بھارتی ڈرونز کو بھی مار گرایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد ذرائع نے بھارتی رافیل سمیت کئی طیاروں کے تباہ ہونے کی تصدیق کی ہے اور پاکستان نے بھارتی ایئر بیسز کو بھی بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کو بھی شدید نقصانات اٹھانے پڑے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اگر بھارت کے دعوے پر شک ہے تو دونوں ممالک کو چاہیے کہ اپنے طیاروں کے ریکارڈ کی آزادانہ جانچ پڑتال کرائی جائے تاکہ حقائق سامنے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ جیتنے کے لیے جھوٹ نہیں بلکہ عزم، مہارت اور اخلاقی برتری ضروری ہے۔

خواجہ آصف نے انتباہ کیا کہ بھارتی قیادت کے جھوٹے بیانات خطے میں ایٹمی خطرات کو بڑھا سکتے ہیں اور پاکستان ہر حملے کا بھرپور اور فوری جواب دے گا۔

ٹیگز: