Get Alerts

امریکا ایران مذاکرات میں پیشرفت ہوئی، جے ڈی وینس کا دعویٰ

امریکا ایران مذاکرات میں پیشرفت ہوئی، جے ڈی وینس کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے، تاہم دونوں ممالک کے درمیان تنازع تاحال ختم نہیں ہوا۔

ایک بیان میں جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا ایران تنازع میں سفارتی، معاشی اور فوجی ذرائع استعمال کر رہا ہے۔ ان کے مطابق ایران کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اور وہ تنازع ختم کرنا چاہتا ہے، تاہم یہ فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے کہ ایران امریکی شرائط پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے یا نہیں۔

امریکی نائب صدر نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے زیادہ سے زیادہ تیل اور گیس کی ترسیل ایران کے ساتھ مذاکرات کا ایک اہم موضوع ہے۔

ٹیگز: