Get Alerts

معاہدے کے لیے موجودہ وقت بہترین ہے، امریکا کو مفاہمت کی طرف آنا ہوگا: پزشکیان

معاہدے کے لیے موجودہ وقت بہترین ہے، امریکا کو مفاہمت کی طرف آنا ہوگا: پزشکیان

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ مذاکرات اور سفارتکاری نے امریکا کو مفاہمت کی جانب آنے پر مجبور کیا ہے، معاہدے تک پہنچنے کے لیے موجودہ صورتحال بہترین موقع ہے۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کو ایران اور عمان کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کردہ گائیڈ لائنز پر عمل کرنا چاہیے تھا، تاہم امریکا نے ان گائیڈ لائنز کی پاسداری نہیں کی، جس کے باعث ایران کو ردعمل دینا پڑا۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے لیے کام جاری ہے، جبکہ سفارتی کوششوں کے ذریعے معاہدے تک پہنچنے کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ٹیگز: