لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب جشنِ آزادی سائیکل ریلی کا لاہور میں انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) علی اعجاز نے کی۔
لبرٹی چوک سے شروع ہونے والی 8 سے 10 کلومیٹر طویل ریلی میں بچوں، خواتین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور جشنِ آزادی کے حوالے سے جوش و خروش کا اظہار کیا۔
سائیکل ریلی کے ذریعے شہریوں نے پاکستان سے محبت اور قومی یکجہتی کے جذبے کا اظہار کیا۔