Get Alerts

وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کی زیرِ نگرانی شائستہ، بامقصد اور فیملی تھیٹر کی بحالی کا سلسلہ شروع

 وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کی زیرِ نگرانی شائستہ، بامقصد اور فیملی تھیٹر کی بحالی کا سلسلہ شروع

الحمرا ہال میں ’’فرینڈز آف سیونٹینز‘‘ تھیٹر ڈرامہ پیش کیا گیا، پہلے ہی شو نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے

لاہور: حکومت پنجاب نے فیملی تھیٹر کے فروغ اور بحالی کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کردیا۔ وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کی زیرِ نگرانی شائستہ، بامقصد اور فیملی تھیٹر کی بحالی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

الحمرا ہال میں ’’فرینڈز آف سیونٹینز‘‘ تھیٹر ڈرامہ پیش کیا گیا، جس کے پہلے ہی شو نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے۔ ڈرامے کے دوران ہال مکمل طور پر ہاؤس فل رہا اور عوام کی جانب سے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

مزاحیہ اور بامقصد ڈرامے نے شائقین کو محظوظ کیا، جبکہ الحمرا ہال قہقہوں سے گونجتا رہا۔ حکومت پنجاب کے مطابق فیملیز کے لیے شائستہ اور معیاری تفریح کی فراہمی کے سلسلے کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

ٹیگز: