Get Alerts

ایمن خان اور منیب بٹ کی بیٹی میرال کی تیسری سالگرہ، تصاویر نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

ایمن خان اور منیب بٹ کی بیٹی میرال کی تیسری سالگرہ، تصاویر نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ نے اپنی بیٹی میرال کی تیسری سالگرہ یادگار انداز میں منائی، جس کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔

اداکار جوڑے نے بیٹی کی سالگرہ کے لیے ایک دلکش بیچ ریزورٹ کا انتخاب کیا، جہاں انہوں نے اہلخانہ کے ہمراہ خوشگوار وقت گزارا اور سالگرہ کی خوشیاں منائیں۔

سالگرہ کے موقع پر ننھی میرال سی گرین رنگ کے خوبصورت سلک لانگ گاؤن میں نظر آئیں۔ انہوں نے اپنے لباس کے ساتھ سلور رنگ کا ننھا تاج بھی پہن رکھا تھا، جس نے ان کی شخصیت کو مزید دلکش بنا دیا۔

ایمن خان نے بیٹی کی سالگرہ کے لیے پیلے رنگ کا اسٹائلش ٹو پیس لباس زیب تن کیا، جبکہ منیب بٹ نے ساحلی ماحول سے ہم آہنگ پھولوں کے پرنٹ والی سفید شرٹ پہن رکھی تھی۔ تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں نے بھی خاندان کو مبارکباد دیتے ہوئے میرال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایمن خان کی بہن اور اداکارہ منال خان اس تقریب میں شریک نہیں ہوسکیں کیونکہ وہ ان دنوں یورپ کے دورے پر ہیں۔

ایمن خان اور منیب بٹ کا شمار پاکستانی شوبز کے مقبول فنکاروں میں ہوتا ہے۔ دونوں اداکار سوشل میڈیا پر بھی خاصے متحرک ہیں اور اپنی نجی زندگی کے مختلف یادگار لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔

ایمن خان کو انسٹاگرام پر 12.5 ملین سے زائد افراد فالو کرتے ہیں، جبکہ منیب بٹ کے فالوورز کی تعداد 5.2 ملین سے زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ تین بیٹیوں امل، میرال اور نائمل کے والدین ہیں۔

ٹیگز: