Get Alerts

اداکار علی رضا کے والد انتقال کرگئے، مداحوں سے دعائے مغفرت کی اپیل

اداکار علی رضا کے والد انتقال کرگئے، مداحوں سے دعائے مغفرت کی اپیل

کراچی: پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف اداکار علی رضا کے والد انتقال کرگئے، جس کی اطلاع اداکار نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو دی۔

علی رضا نے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر اپنی انسٹاگرام سٹوری میں شیئر کی۔ انہوں نے والد کی اچانک وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں سے ان کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں قرآنِ کریم کی آیت ’’بے شک ہم اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں‘‘ بھی درج کی۔

والد کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد علی رضا کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے اظہارِ افسوس کیا جارہا ہے، جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے مرحوم کے لیے مغفرت اور اہلخانہ کے لیے صبر کی دعائیں کی ہیں۔

ٹیگز: