Get Alerts

مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی دوستی کا مظہر ہے: اسحاق ڈار

مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی دوستی کا مظہر ہے: اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے۔

اسحاق ڈار نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ مکہ معاہدہ کئی سال کی مشاورت اور باہمی رابطوں کا نتیجہ ہے۔ معاہدے کا مقصد اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دینا اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانا ہے۔

وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ مکہ معاہدہ کسی موجودہ دوطرفہ یا کثیرالجہتی معاہدے کو ختم یا تبدیل نہیں کرتا۔ ان کے مطابق معاہدہ تینوں ممالک کے درمیان تعاون اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔

ٹیگز: