اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الصباح سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کویتی وزیر خارجہ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر اسحاق ڈار کو مبارکباد دی۔
دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔ اس موقع پر پاکستان اور کویت کے درمیان مختلف اہم شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔