Get Alerts

بحرینی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار کو مکہ دفاعی معاہدے پر مبارکباد

بحرینی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار کو مکہ دفاعی معاہدے پر مبارکباد

اسلام آباد: بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران بحرینی وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار کو مکہ دفاعی معاہدے پر مبارکباد دی۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، جبکہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ٹیگز: