اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان سے یومِ آزادی کے موقع پر پیش کیے گئے حب الوطنی سے بھرپور ملی نغمے کو باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے اس شاندار کاوش میں شامل گلوکاروں، فنکاروں، پروڈیوسرز اور دیگر تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ آزادی کی آمد کے ساتھ بلوچستان سے پیش کیا گیا یہ خوبصورت اور حب الوطنی سے بھرپور نغمہ باعثِ فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس شاندار کاوش پر گلوکاروں، فنکاروں، پروڈیوسرز اور اس میں شامل تمام افراد کو دلی خراجِ تحسین اور صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ نغمے میں ہمارے پیارے وطن سے محبت کے جذبے کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس کاوش کو وطن سے محبت، قومی جذبے اور حب الوطنی کے خوبصورت اظہار کی عمدہ مثال قرار دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نغمے کی تیاری میں شامل تمام افراد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنے پیغام کا اختتام "پاکستان زندہ باد!" کے نعرے سے کیا۔
As Independence Day approaches, my heart is filled with pride to see this beautiful and patriotic song coming from Balochistan.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 9, 2026
My heartfelt appreciation and sincere gratitude to the singers, performers, producers and everyone behind this wonderful effort. You have beautifully… pic.twitter.com/GAKhK93Fwg