افغانستان میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کے 68 جنگجو ہلاک کردئیے

افغانستان میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کے 68 جنگجو ہلاک کردئیے


کابل:افغان سیکورٹی فورسز کے ملک کے مختلف حصوں میں کاروائیوں کے دوران 2پاکستانیوں اور 4مقامی طالبان کمانڈروں سمیت 68 جنگجو ہلاک اور29زخمی ہوگئے جبکہ 4کو گرفتار کرلیا گیا


تفصیلات کے مطابق صوبہ غزنی میں طالبان کے حملے میں 3افغان فوجی ہلاک اور 2زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کاروائی میں 8جنگجو بھی مارے گئے،دوسری جانب دارالحکومت کابل میں نامعلوم افراد نے ایک ہی خاندان کے 10افراد کو گلے کاٹ کر قتل کردیا۔ہفتہ کو افغان میڈیا کے مطابق افغان سیکورٹی فورسز کے ملک کے مختلف حصوں میں 24گھنٹوں کے دوران کیے گئے آپریشن میں 68طالبان جنگجو مارے گئے جن میں 2پاکستانی اور 4مقامی کمانڈر بھی شامل ہیں۔


وزارت دفاع کے مطابق شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں افغان فضائیہ اور آرٹلری فورسز کی مدد بھی شامل تھی ۔آپریشن ننگرہار ،لوگر،ارزگان ،قندھار،فریاب،قندوز اور ہلمند صوبے میں کیے گئے ۔آپریشن کے دوران مارے جانے والے مقامی کمانڈروں کی شناخت مولوی موسیٰ،قاری عامر مظاہری ،منصور اور عبدالحکیم کے نام سے ہوئی ہے جو صوبہ قندوز کے ضلع امام صاحب میں ہلاک ہوئے ۔آپریشن کے دوران 29شدت پسند زخمی بھی ہوئے جبکہ 4دیگر کو گرفتار کرلیا گیا ۔


وزارت دفاع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی 12پناہ گاہیں،11ٹھکانوں ،3موٹرسائیکلوں اور26بارودی سرنگوں اور اسلحہ وگولہ بارود کو تباہ کردیا گیا ۔ادھر افغانستان میں طالبان کے حملے میں 3افغان فوجی ہلاک اور 2زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کاروائی میں 8جنگجو بھی مارے گئے۔ مشرقی صوبہ غزنی میں طالبان عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں ملکی فوج کے تین اہلکار ہلاک ہو گئے ۔