پاکستان میں ظل الٰہی کا دور مکمل طور پر ختم ہوچکا:چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال

پاکستان میں ظل الٰہی کا دور مکمل طور پر ختم ہوچکا:چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال
کیپشن: سکرین شاٹ

اسلام آباد :چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں ظل الٰہی کا دور مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے،نیب کسی سے ڈکٹیشن لے گا ،نا ہی انتقامی کارروائی کرے گا جبکہ موجودہ حکومت نے نیب کو خود مختار ادارہ تسلیم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت 95 ارب ڈالر کا مقروض ہے،مجھے مختلف سکولز اور کالجز کے دورہ کے دوران 95 ارب کا مصرف نظر نہیں آیا،پاکستان میں ظل الٰہی کا دور مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے,اب عام آدمی بھی حکومت سے پوچھ سکتا ہے،جب عام آدمی حکومت سے پوچھے گا تو جواب دینا حکومت کا فرض ہے۔

جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نیب اپنا کام جاری رکھے گا آپ پروپیگنڈا کریں یا نہ کریں،قرضوں کی مد میں لیے گئے 95ارب ڈالر ملکی ترقی میں نظر نہیں آئے،سابق اورموجودہ حکمرانوں کو پیغام دےدیا کہ جو کرے گاوہ بھرے گا،نیب نے اگر یہ پوچھ لیا کہ ٹاور کہاں سے آئے تو یہ تو ہوگا،جن کے پاس ستر سی سی بائیک تھیں، اب ان کے دبئی میں ٹاور ہیں۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ کسی کی عزت و نفس کو ٹھیس نہ پہنچے یہ سامنے رکھ کر پوچھا گیا ہے،نیب نے اگر یہ پوچھ لیا کہ 95ارب ڈالرکیسے خرچ ہوئے توکیاگستاخی ہوگئی ؟ملک 95ارب ڈالر کا مقروض ہے جو بہت خطیر رقم ہے.

لوگ شاید فراموش کر گئے کہ یہ عہد مغلیہ نہیں جبکہ انتقام کا کسی قسم کا کوئی سوال نہیں،ہمارے پاس کیس آتاہے تو کسی کا چہرہ نہیں دیکھا جاتا،نیب کی وفاداری صرف ریاست سے ہے ،نیب کا کسی شخص سے کوئی تعلق نہیں۔