اڈیالہ جیل والے صاحب کے دور میں پاکستان تنہائی کا شکار تھا، اب معاملہ ختم ہوگیا: عطا تارڑ

اڈیالہ جیل والے صاحب کے دور میں پاکستان تنہائی کا شکار تھا، اب معاملہ ختم ہوگیا: عطا تارڑ

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نفرت اور تقسیم کا بیانیہ مسترد ہوچکا ہے ۔خارجہ پالیسی کے خلاف باتیں  کرنے والے ماضی کاقصہ بن چکے ہیں۔اپنی ذات کی خاطر ملک کو ہمیشہ نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ۔

وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ  نے  نیوز کانفرنس میں کہا کہ اڈیالہ جیل والے صاحب کےدور میں پاکستان تنہائی کا شکار   تھا۔اب وہ معاملہ ختم ہوچکا ہے ۔بشریٰ بی بی کی زندگی کو خطرے سے متعلق جھوٹی مہم چلا رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی صحت پر کوئی تحفظات ہیں تو کھل کر بتائیں۔پاکستان کی ترقی کے لیے حکومت تمام اقدامات کررہی ہے ۔اسٹاک مارکیٹ نے اپنے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں